- الإعلانات -

وزیرمملکت حکیم بلوچ کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ موخر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی ایک اہم شخصیت کے پیغام پر وزیر مملکت حکیم بلوچ نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ عین وقت پر موخر کر لیا۔ زرائع  کے مطابق اہم شخصیت نے ان کو پیغام دیا کہ وہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا انتظار کر لیں اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں جس پر انہوں نے اپنا فیصلہ موخر کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں حکیم بلوچ نے کہا کہ میں بے اختیار وزیر ہوں ۔ اپنے حلقے کے عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکا۔اگر وزیراعظم کی واپسی پر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو استعفیٰ دیدونگا۔واضح رہے کہ حکیم بلوچ نے وزیر ریلوے سعد رفیق کی کراچی آمد پر ان کو پروگرام سے لاعلم رکھنے کیخلاف استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی جماعت ن لیگ کی پالیسوں کی وجہ سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔ کابینہ میں سندھ کے نمائندوں کو کوئی اہمیت نہیں دی جاتی