- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی ، جس میں عثمان بزدار نے کورونا صورتحال پر بریفنگ کے ساتھ پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور سیاسی انتظامی امور سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے، جہاں انھوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات کی,ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو پنجاب کابینہ کی کارکردگی اور سیاسی انتظامی امور سے آگاہ کیا۔

ایوان وزیر اعلیٰ میں راوی منصوبے پر جاری پیش رفت پر بھی وزیراعظم کو آگاہی دی گئی اور والٹن ایئرپورٹ منصوبے پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں قانون سازی پر اپ ڈیٹ دی۔ وزیر اعظم دورے کے دوران صحت کے جاری منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کا افتتاح بھی متوقع ہے، افتتاحی تقریب کو سافٹ انوگریشن کا نام دے کر 8 کلب منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیر اعظم 8 کلب میں اس منصوبے کا افتتاح کر سکتے ہیں۔ 540 میٹر طویل انڈر پاس پر گزشتہ سال کام شروع ہوا تھا، ایک ارب 17 کروڑ کی لاگت سے اس انڈر پاس سے روزانہ ایک لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔