- الإعلانات -

آرمی چیف راحیل شریف سے چیک ریپبلک کے سربراہ جنرل جوزف کی ملاقات

راولپنڈی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے چیک ریپبلک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت  ہوئی ۔ چیک ریپبلک کے فوجی سرفراہ جنرل جوزف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔