- الإعلانات -

تحریک انصاف کی جانب سے امریکی ڈرون حملوں کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع

پاکستان تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ ملا منصور کو نشانہ بنانے کیلئے پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملہ کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے طالبان سربراہ ملا اختر منصور کو امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کئے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کر ادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستانی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہیں

تحریک التواءمیں قومی سلامتی اور جغرافیائی حدود کو لاحق خطرات پر ایوان میں خصوصی بحث کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گہا ہے کہ اس واقعے کے بعد کئی اہم سوالات نے جنم لیا ہے ۔
مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم لندن میں کہتے ہیں انہیں حملے کے بعد بتایا گیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ نے حملے کے بارے میں پاکستان کو آگاہ کیا تھا