- الإعلانات -

بنوں میں خسرہ کی وباءسر اٹھانے لگی ہے ایک اور بچی جانبحق

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں خسرہ کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی ۔ بنوں میں خسرہ کی وباءسر اٹھانے لگی ہے اور آج بھی ایک بچی جاں بحق ہو گئی جس کے بعد گزشتہ تین روز میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گرشتہ تین روز کے دوران بنوں کے مختلف ہسپتالوں میں خسرہ کے4مریض دم توڑ چکے ہیں اور ابھی بھی کئی بچے خسرہ کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر کے باعث موسمی تبدیلی سے خسرہ کی وباءپھیلنے کا خدشہ ہے تاہم اس کی علامات ظاہر ہوتے ہیں متاثرہ افراد کو فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے