- الإعلانات -

کندھ کوٹ: پولیس کے آپریشن میں دو ڈاکو مارے گئے

کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں بدنام ڈاکو شمنو جاگیرانی اور ایاز جاگیرانی سمیت جیند جاگیرانی کا بیٹا بھی مارا گیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ کےمطابق کچےکے علاقے درانی مہر میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے جس میں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو شمنو جاگیرانی ،ایاز جاگیرانی اور بد نام ڈاکو جیند جاگیرانی کی بیوی اور بیٹا علی جاگیرانی ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں پولیس کمانڈوز اور 6 بکتربندگاڑیوں نےحصہ لیا جب کہ پولیس کی مزید نفری کو طلب کیا گیا ہے۔