- الإعلانات -

ٹی او آرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری، پہلا اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا

اسلام آباد  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاناما لیکس کے ٹی او آرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا۔
سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی 12 ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں 6 حکومتی اور اتنے ہی اپوزیشن کے ارکان ہوں گے ۔ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی طرف سے وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور انوشہ رحمان سمیت اتحادی جماعتوں کے اکرم درانی اور میر حاصل بزنجو شامل ہوں گے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اعتزاز احسن، شاہ محمود قریشی، بیرسٹر سیف، صاحبزادہ طارق اللہ، الیاس بلور اور طارق بشیر چیمہ شامل ہوں گے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے پارلیمانی کمیٹی مشترکہ ٹرمز آف ریفرنس تیار کرے گی ۔