- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قیام

stock

کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ پاکستان کی تینوں اسٹاک ایکسچینجز کو ضم کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد مسلم لیگ نواز کا پہلا ہدف ملک کو نادہندگی سے بچانا جبکہ دوسرا معیشت کی بحالی تھا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی عہدے کے لیے اہل افراد کا تقرر کرنا ترجیحات میں شامل ہے اسی لیے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا تقرر آسان کام نہیں تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جلد ہی پاکستان کا شمار اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں ہوگا اور رواں سال ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔