- الإعلانات -

شیخ رشیدنے ایک بار پھر بہت بڑی پیشین گوئی کر دی

اسلام آباد  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے  ایک بار پھر پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے بعد بڑا سٹیج لگنے والا ہے ، اب وقت آ گیا ہے اب نہیں تو کبھی نہیں ۔
شیخ رشید نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے پر حکومت نے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جبکہ ٹی او آرز پر بھی حکومت غیر سنجیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں، عید کے بعد بڑا سٹیج لگنے والا ہے۔