- الإعلانات -

بختاور کی منگنی کی تقریب، اہم شخصیات بلاول ہاؤس پہنچ گئیں

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی تقریب میں شرکت کیلئے اہم شخصیات بلاول ہاؤس پہنچ گئیں۔بختاور بھٹو زرداری کی کراچی میں منگنی کی تقریب میں اہلخانہ اور ان کی سہیلیاں شریک ہیں۔

بینظیر بھٹو کا سبز جوڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے حوالے سے خیال ہے کہ بختاور کچھ ردوبدل کے بعد منگنی کے لیے وہی جوڑا پہنیں گی۔

This image has an empty alt attribute; its file name is 320462_8959681_updates.jpg

کورونا میں مبتلا بلاول کی تقریب میں شرکت مشکوک ہے جبکہ اسپتال میں زیر علاج آصف زرداری بیٹی کی منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کیلئے آئیں گے۔وہیں تقریب میں اہم شخصیات کے پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے اور تقریب میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین، فاروق ایچ نائیک، سینیٹر شیری رحمان، انور مجید سمیت دیگر شخصیات بھی بلاول ہاؤس پہنچ گئیں ہیں۔دوسری جانب بختاور کا کہنا ہے تمام لوگوں کی دعاؤں اور محبتوں پر ان کی شکرگزار ہیں ،،ابھی ابتداہے، کورونا کے بعد یہ خوشیاں ساتھ منائیں گے۔