- الإعلانات -

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 قبائلی ملک جاں بحق

میران شاہ: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 قبائلی ملکان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملک صاحب خان، ملک رضاخان، ملک عمر خان اور ملک نور خان شامل ہیں۔

چاروں ملکان اپنی سفید رنگ کی گاڑی میں میرعلی بازار سے گزر رہے تھے کہ اس دوران پہلے سے ان کی تاک میں گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔