- الإعلانات -

پی ڈی ایم کوئی جنگ کرنے نہیں نکلی ، تحریک کا اختتام نیشنل ڈائیلاگ پر ہی ہو گا، طارق فضل چوہدری

حکومت ڈنڈا استعمال کر رہی ہے تو ہم بھی طاقت کا استعمال کریں گے ، پی ڈی ایم میں موجود تمام سیاسی جماعت متحد ہیں ،

عوام کا حکومت پر کوئی اعتماد نہیں ، گورننس کے حالات خراب ہیں ، ن لیگ کی حکومت عوامی مسائل حل کرتی تھی

کرپشن میں اضافہ ہو چکا ہے ، وفاقی دار الھکومت کے حالات خراب ہیں ، آزادانہ اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہمارے نوٹس میں کوئی چیز آتی ہے تو ہم نوٹس لیتے ہیں ، اس وقت ادویات مہنگائی کی عروج پر ہیں ، قبضوں اور ایڈ منسٹریشن کے حوالے سے اسلام آباد کے حالات خراب ہیں ، کرپشن میں بھی اضافہ ہوا ہے ، ان حوالوں سے میں نے سب زیادہ آواز اٹھائی ، حکومت کا کام ہے کہ قبضے چھڑوائے ، ہم نے قبضے چھروائے ، ہ میں کوئی اس حوالے سے اطلاع ملتی تو کارروائی کرتے تھے، ہمارے دور میں چیزیں کلیئر ہوتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جو بات کی تو کوئی نئی بات نہیں کی ، دنیا میں جو خلفشار ہوئے وہاں بھی نیشنل ڈائیلاگ ہوئے ، اور مسائل حل ہوئے ، پاکستان میں اسٹیک ہولڈر موجود ہیں ، نیشنل ڈائیلاگ سے کسی جماعت نے انکار نہیں کیا، اس وقت عوام کا حکومت پر اعتماد نہیں ، گورننس نہیں ہے نیشنل ڈائیلاگ کے حوالے سے پی ڈی ایم ہی فیصلہ کرے گی ، پی ڈی ایم کو ئی جنگ کرنے نہیں آئی ، خون خرابے کیلئے نہیں آئی ، اس تحریک کا اختتام نیشنل ڈائیلاگ پر ہی ہو گا، حکومت نے ملک کے نظام کو تباہ کر دیا، یہ ہرزہ سرائی اور طعنہ کرتے ہیں ، نیشنل ڈائیلاگ تمام اسٹیٹ ہولڈر ہوتے ہیں ، مسائل کا حل نیشنل ڈائیلاگ میں ہوتا ہے ، پی دی اے فنانشل راءونڈ کے حوالے سے مشاورت کرے گی ، انہوں نے کہا یقین ہے پی ڈی ایم متحد ہے اور رہے گی ، سب کے ایک مقاصد ہیں سب چاہتے ہیں پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات ہوں ، پیپلز پارٹی آگے بڑھے گی ، حکومت ڈنڈے کا استعمال کرے گی تو ہم طاقت کا استعمال کریں گے ، عوام کا جو مینڈیٹ ہے اس کو چھینا نہیں جا سکتا ۔