- الإعلانات -

جتنے پراجیکٹ کی بات ہو رہی ہے وہ سب پیسے کمانے والے ہیں

سب کی نظر یں سٹیل مل کی زمین پر لگی ہوئی ہیں ، یہ قیمتی ہے ، سارا ایشو ہی زمین ہے، افتخار احمد

اسلام آباد(روزنیوز رپورٹ)سینئر تجزیہ نگار افتخار احمد نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل مل مسئلہ بھی سیاست کی نظر ہو گیا ہے ، مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے بحث چل رہی ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ ہماری نظر یں سٹیل مل کی زمین پر لگی ہوئی ہیں ، جو کہ بہت قیمتی ہے ، سارا ایشو ہی زمین ہے ، جو کرپٹ تھے ، منی لانڈرر تھے ، وہ ٹھیک لوگ تھے ، تباہ کرنے اب سچے ایماندار لوگ آئے ، ڈھائی سال میں لوگوں کو کہا کہ سٹیل مل کا اصل مسلہ کیا ہے ، اسلام آباد میں گھر شروع ہو گئے ، ایک گھر کی قیمت 36لاکھ ہے ، مسئلہ تو ادھر ہی آتا ہے کہ جب میں کہتا ہوں کہ اقتدار میں آءوں گا تولو گوں کو روزگار دونگا ، میرے پاس کوئی تو منصوبہ ہو گا، میں سوچ رہا تھا کہ عمران کی حکومت پڑھے لگے لوگوں پر مشتمل ہو گی ، مسائل حل کرے گی ، میرا خیال تھا کہ بھٹو کے ساتھ جو خواب دیکھا تھا شاید وہ عمران خان پورے کرے گا، جتنے پراجیکٹ کی بات ہو رہی ہے وہ سب پیسے کمانے کے پراجیکٹ ہیں ۔