- الإعلانات -

جنوری ، فرویتک غا لبا ویکسین آ جا ئے گی، ڈاکٹر ممتاز

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)نیشنل فوکل پرسن این آئی ایچ ڈاکٹر ممتاز نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ویکسن کے ٹرائل دو ماہ قبل شروع ہوئے تھے ، امریکہ نے تو ویکسن کی تاریخ بھی دیدی کہ کب ویکسن مارکیٹ میں آگے گی ، جیسے ہی چین ویکسین دے گی ہماری بھی آجائیگی ، غالباً یہ جنوری ، فروی کا وقت ہو گا، اسلام آباد میں کیسز اس لئے زیادہ ہیں کہ یہاں ٹیسٹ کی سہولت زیادہ ہے ، سب سے زیادہ کیسز جی سکس اور جی سیون سے رپورٹ ہوئے ہیں ، میں ڈاکٹرز کو کہوں گا کہ وہ لوگوں کی کونسلنگ کرریں کہ وہ ٹیسٹ کرالیں ، جتنی جلدی ٹیسٹ ہوں گے ، علاج جلدی شروع ہو گا، ہم ان لوگوں کو بچا سکییں گے کہ جو ہائی رسک پر ہیں ، جب تک ویکسن نہیں آتی احتیاط برتنی ہو گی ، فاصلہ رکھنا ہو گا، ماسک استعمال کرنے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ویکسن کی پروڈکشن ہوئی تو مارکیٹ میں آجائیگی ، یہ ویکسن پوری دنیا کیلئے کامیابی ہوگی ، ہماری ویکسن تیار ہو رہی ہے ، چین کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ، امید ہے کہ ویکسین تیار ہو کر ہ میں مل جاے گی ، ویکسن کے ٹرائل اسلام آباد ، کراچی میں چل رہے ہیں ۔