- الإعلانات -

وفاق نے بنڈل آ ئی لینڈ کو آگے فروخت کیا تو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے( نواب تیمور تالپور )

جو ہم کرنا چاہتے ہیں وہ کر نہیں سکتے ، وفاقی حکومت نے ہمارے فنڈز روکے ہو ئے ہیں ، صوبائی وزیر کی گفتگو
اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)صوبائی وزیر سندھ نواب تیمور تالپور نے روزنیوزکے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی چیزوں کو دیکھنا ہو گا، سندھ کا صحت کا محکمہ انتہائی بہترین کام کر رہا ہے ، بہت سے سیکٹرز ہیں جہاں کوئی کام نہیں کیا وہ ہم کررہے ہیں ، جو ہم کرنا چاہتے ہیں وہ کر نہیں سکتے ، وفاقی حکومت نے ہمارے 70بلین فنڈز روکے ہیں ، جو کہ سے بڑی رکاوٹ ہیں ، فنڈز فراہم ہوں تو مسائل حل ہونگے ، وفاق جو بینڈل آئی لینڈ پر کام کررہی ہے تو اسے وہاں کی عوام اور سندھ اسمبلی نے مسترد کر دیا ہے ، یہ مقامی لوگوں کی اپنی جاگیر ہے ان کو وہاں کام کرنے دیا جائے ، صوبے کا حق ہے اس کیلئے قانون ہے اگر وفاقنے بنڈل آ ئی لینڈ کو آگے لیکر فروخت کیا تو ہم ایسا بالکل نہیں ہونے دیں گے ۔