- الإعلانات -

پرویز رشید نے عمران خان کو چیلنج دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چیلنج دیاہے کہ وہ ایاز صادق کیخلاف خود انتخاب لڑیں بھاگیں نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پرویزرشید کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن این اے 122,125,154میں دوبارہ انتخاب لڑے گی اور عمران خان کو ہری پور کی طرح کی شکست سے دوچار کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایا ز صادق کیخلاف این اے 122میں خود انتخاب لڑیں بھاگیں نہیں ،ہم آپ کو اور جہانگیر ترین کو فرار کا راستہ نہیں دیں گے ،انتخاب لڑنا پڑے گا ۔