- الإعلانات -

جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کیلیے منفرد پل تعمیر

بھارتی ریاست اتر کھنڈ کے گھنے جنگل میں جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کے لیے ایک منفرد پل تعمیر کیا گیا ہے۔ پل ریاست اتر کھنڈ کی ایک مصروف ترین شاہراہ پر قائم کیا گیا ہے کیونکہ یہاں اکثر کیڑے مکوڑے اور چھوٹے جانور ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر مر جاتے تھے۔محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ جس جگہ پل تعمیر کیا گیا ہے یہ بہت زیادہ گھنا جنگل ہے جہاں اکثر شیر، ہاتھی، ریچھ اور جنگلی بھینسے گھومتے نظر آتے ہیں، ڈرائیورز انہیں دور سے دیکھ کر تو گاڑیاں روک لیتے ہیں لیکن سانپ، چھپکلیاں اور گلہریاں دور سے نظر نہیں آتیں اور گاڑیوں کے نیچے آکر مر جاتی ہیں۔بانس، جوٹ (پٹ سن) اور گھاس سے تیار 90 فٹ طویل پل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے۔

اتر کھنڈ کے محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ پل نہ صرف جانوروں کی زندگیاں بچانے کا باعث بنے گا بلکہ یہ سیاحوں کو بھی اپنی جانب کھیچنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے، اب یہاں سیاح آکر رکتے ہیں اور تصاویر بنواتے ہیں۔اب انتظامیہ کی جانب سے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کو پل کی جانب مزید توجہ دلانے کی غرض سے اس پر گھاس پھوس اور بیل بوٹے بھی لگائے جا رہے ہیں۔