- الإعلانات -

نواز شریف کے لندن میں قیام کی مدت میں اضافے کا امکان

لاہور وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں قیام کی مدت میں اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے طبی معائنے ابھی ختم نہیں ہوئے جس کی وجہ سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے دورہ لندن میں توسیع ہو جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی لندن میں سابق صدر زرداری سے ملاقات کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اس ملاقات کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور اس مجوزہ ملاقات کی مخالفت کر رہے ہیں جس کی بنا پر مولانا فضل الرحمان کی کوششیں تا حال کامیاب نہیں ہو رہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے میں ممکنہ توسیع کا مقصد آصف زرداری سے ملاقات ہو سکتا ہے۔