- الإعلانات -

اصل کام کل سے شروع ہو گااعتزاز احسن کی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد پانامہ لیکس کے ٹی او آرز کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے اراکین نے کہا ہے کہ آج صرف ٹی او آرز کا تبادلہ ہوا ہے اور اصل کام کل سے شروع ہو گا، ترجیحات کا فیصلہ کمیٹی کرے گی تاہم ہمارا موقف رہے گا کہ پہلے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کی جائیں۔
پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن کے رکن سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جوائنٹ اپوزیشن کی جانب سے نامزد ٹیم نے آج ٹی او آر کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں حکومت نے اپنے ٹی او آرز پیش کئے جبکہ متحدہ اپوزیشن نے بھی اپنے ٹی او آرز پھر حکومتی ارکان کو دیئے۔ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے بیٹھ کر اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گی اور ترجیحات کا فیصلہ بھی کمیٹی ہی کرے گی تاہم متحدہ اپوزیشن کا یہ موقف رہے گا کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات پہلے کی جائیں۔
اس موقع پر سینیٹر اعتزاز احسن کے ساتھ موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ کمیٹی کا کوئی سربراہ نہیں ہو گا تاہم تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہی کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی تعداد 12 ہی رہے گی جن میں سے 6 اراکین حکومت اور 6 اراکین متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ہیں اور اس تعداد میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔