- الإعلانات -

غریب عوام ایک بار پھر سیاستدانون کے رحم و کرم پر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے بیلٹ پیپرپرکسی بھی امیدوارکو ووٹ نہ دینے کا آپشن شامل کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے اس تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں رائج انتخابی نظام اس ترمیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لئے قائم پارلیمانی کمیٹی کوسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تجویز دی تھی کہ دنیا بھر کے کئی ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی بیلٹ پیپرزپررائے دہندگان کے لیے انتخابی عمل میں تمام امیدواروں کو مسترد کرنے کے لیے خصوصی خانہ شامل کیا جائے۔