- الإعلانات -

ٹی او آرز کمیٹی کا کوئی سر براہ نہیں ہوگا ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما اور ٹی او آرز کمیٹی میں اپوزیشن کے رکن شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آرز کمیٹی کا کوئی سر براہ نہ بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔ٹی او آرز کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کمیٹی میں کسی بھی شخص کی شمولیت پر کوئی اعتراض نہیں ،حکومت کی صوابدید ہے جسے چاہے رکن بنائے لیکن 6ارکان ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 6کی آڑ میں ساتواں شخص کمیٹی میں شامل نہیں ہو گا ،کمیٹی میں فریقین کے 6,6ارکان ہیں ،دونوں طرف سے چھکا ہی لگے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر قانون زاہد حامل 6اراکین میں شامل ہو سکتے ہیں