- الإعلانات -

پنجاب بھر کی 15ہزار مساجد کو حساس قرار دے دیا گیا

لاہور ماہ رمضان میں پنجاب بھر کی 43ہزار مساجد میں سے15ہزار کو حساس قرار دے دیا گیا ہے ۔محکمہ داخلہ پنجاب نے رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں تمام مساجداورامام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کی 15ہزار مساجد کو 571اے ،424بی اور 570سی کے تحت حساس قرار دیا گیا ہے ۔صوبے میں 36ہزار 6سو مساجد میں نماز تراویح ہو گی ۔رپورٹ کے مطابق 4ہزار امام بارگاہوں میں بھی ماہ رمضان کے دوران اجتماعات ہو نگے ۔