- الإعلانات -

اب ہوں گے سب وعدے پورے ۔۔۔ عمران حکومت نے مایوس پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آئینی اور جمہوری طریقے سے آئی۔

ان کا کہنا تھا تبدیلی سرکار نے جو وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کا وقت آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا اپوزیشن حالات کی نزاکت کو سمجھے ، حکومت کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تبدیلی سرکار نے جو عوام کے ساتھ وعدے کیے تھے ان کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔ عام آدمی کو چھت کی فراہمی کا وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے جوہر صورت پورا ہوگا۔ حق داروں کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔

عاشق فردوس اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت آئینی اورجمہوری راستے سے آئی ہے جس کو پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔