- الإعلانات -

پاناما لیکس پر با اختیار کمیشن نہ بنا تو عوامی رخ پارلیمنٹ کی جانب ہو سکتا ہےسراج الحق

لاہور جماعت اسلامی کا کرپشن فری ٹرین مارچ پشاور سے لاہور پہنچ گیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے مارچ کے شرکا کا شاندار استقبال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ریلوے سٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلام سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو چوروں لٹیروں نے گھیر رکھا ہے۔ کرپشن کیخلاف اگر پنجاب جاگ گیا تو ملک جاگ جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پانا ا لیکس پر با اختیار کمیشن نہ بنایا گیا تو عوام کا رخ پارلیمنٹ کی طرف بھی ہو سکتا ہے۔