- الإعلانات -

مفاہمت کا بادشاہ پھر متحرک! آصف زرداری نے فون گھما دیا، نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں آصف زرداری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کی تحریک کو کامیاب بنانا ہے تو وطن واپس آجائیں ۔

فصیلات کے مطابق نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سابق صدر کی جانب سے نواز شریف کو کہا گیا ہے کہ اگر اپوزیشن کی تحریک کو کامیاب بنانا ہے تو وطن واپس آجائیں ، آپ وطن واپس آئیں اور یہاں رہ کر حالات کا سامنا کریں ۔

نواز شریف نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن واپسی کا معاملہ میں نے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد پر چھوڑ دیا ہے، معاملہ انکے سپرد ہے جو وہ کہیں گے وہی کرونگا۔