- الإعلانات -

کُرسی چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی کرپشن کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا تھا۔ جس کے بعد کئی سیاستدانوں کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز بھی کیا گیا تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن کرپشن معاف نہیں کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے اس انٹرویو میں اپوزیشن کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ این آر او مانگنے والے سن لیں، کرسی چھوڑنی پڑی تو وہ چھوڑ دوں گا لیکن ان کی کرپشن معاف نہیں کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے پریشر میں نہیں آؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا میں لوگوں کی جان خطرے میں ڈالنے کی وجہ سے کرسیاں دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا اور صاف کہا تھا کہ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ہر ایک کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے انٹرویو میں حکومت کے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے وعدے کو پورا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور کہا کہ حکومت اپنے پانچ سالوں میں یہ تمام وعدے پورے کرے گی۔