- الإعلانات -

کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کرک میں گاڑی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے چوکارہ میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہے، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔