- الإعلانات -

آخری دہشتگرد تک جنگ جاری رہے گی ،جنرل راحیل شریف

v

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ‘کومبنگ آپریشنز’ جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انھیں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے خطاب میں آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔