- الإعلانات -

بس بہت ہو گیا اب افغان مہاجرین کو جانا پڑے گا :سرفراز بگٹی

کوئٹہ وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیاہے جنہوں نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ گرفتار کیے جانے والے دہشتگردوں میں محبو خان اور عصمت اللہ ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے اور ان لوگوں کا تعلق ہلمند سے تھا جبکہ عبداللہ شاہ ،احمداللہ ،نور احمد جن کا تعلق قندھار سے ہے اور محمد شفیع جس کا تعلق پشین سے ہے ،انہوں نے بم دھماکے کر نے تھے ۔سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ یہ افراد افغان کیمپ میں رہے اور یہاں پلے بڑھے اور ہمارے ہی لوگوں کو قتل کیا ،اب بہت ہو گیا اب افغانیوں کو جانا پڑے گا ،عزت سے جائیں نہیں تو قوم بے عزت کر کے اور دھکے دے کر نکالے گی ۔انہوں نے کہا کہ تمام دہشتگردوں نے چالیس سے زائد افراد کو قتل کرنے کااعتراف کیاہے ۔ان کاکہناتھا کہ نادرا نے انہیں 20ہزار کے عوض شناختی کارڈ بنا کر دیئے ۔سرفراز بگٹی کا کہناتھا کہ ”را“ اور این ڈی ایس کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے