- الإعلانات -

مولانا فضل الرحمان کی قیمت ٹشو پیپر کی طرح ہے عمران خان

اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیمت با آسانی لگ جاتی ہے، نواز شریف لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زرداری نے دھرنے کے وقت نواز شریف کو بچایااور اب انہیں بچانے پر پچھتا رہے ہیں نواز شریف لوگوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ نہیں جانتا کہ کون ہمارے ساتھ دل سے ہے اور کون مجبوری میں ہمارا ساتھ دے رہا ہے میں کسی کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہتا نواز شریف کا ساتھ دینے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے ۔