- الإعلانات -

امریکی ڈرون حملے پر وزیر اعظم قوم سے خطاب کیوں نہیں کرتے؟:مولا بخش چانڈیو

کراچی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہناہے کہ امریکی ڈرون حملے پر وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے۔قومی سلامتی کا معاملہ آئے تو وزیر اعظم خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے 22مئی کو بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے پر وزیر اعظم نواز شریف کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی قومی سلامتی کا معاملہ آتا ہے وزیر اعظم چپ سادھ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا آخر کیا وجہ ہے کہ وزیراعظم قومی سلامتی پر واضح موقف اختیار نہیں کرتے ؟چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس پر تو قوم سے دو بار خطاب کرلیا قومی سلامتی پر کیوں نہیں کرتے؟