- الإعلانات -

معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف تاجر اور کراچی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) سراج قاسم تیلی نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ چند دن سے دبئی کے اسپتال میں داخل تھے۔ 17 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہونے والے سراج قاسم تیلی نے ملکی معیشت اور پبلک سروس میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا اوران کی خدمات کے اعتراف میں سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ سراج قاسم تیلی کو کراچی کی آواز تصور کیا جاتا تھا اور انہوں نے ہمیشہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر میں بہتری کے لیے آواز اٹھائی اور کوششیں بھی کیں۔