- الإعلانات -

تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے چھیڑ خانی کرنیوالے کون رپورٹ آگئی

اسلام آباد  تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین سے چھیڑ خانی کرنیوالے کسی اور جماعت کے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکن تھے ، جن کیخلاف حتمی کارروائی کا حکم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین کو چھیڑنے اور پریشان کرنے والوں کے بارے میں رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف کو بھجوا دی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ تحریک انصاف کے جیالے ہیں۔‎