- الإعلانات -

حکومت آخری حد تک حالات کو نہ جانے دے، ایس کے نیازی

اسلام آباد(روز نیو زرپورٹ)روز نیو زکے پروگرام’سچی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے ایس کے نیازی نے کہا کہ حکومت آخری حد تک حالات کو نہ جانے دے، نواز لیگ مریم اور اور نواز شریف کی ہے، حالات کے پیش نظر سرمایہ کاری میں بھی رکاوٹ آرہی ہے، مہنگائی حکومت کم کرے تو مضبوط ہو جائے گی، اپوزیشن سے مذاکرات کئے جائیں، حالات بہتری کی طرف جائیں گے، حکومت نے اپوزیشن سے کونسی رقم برآمد کر لی، عوام کا ڈھائی سال نقصان کیا، اس حوالے سے ملک کا نقصان ہی کیا ہے، سیدھی سادھی کرپشن ہے، اس کی برآمدگی پر وقت ہی نہیں لگتا، عمران خان بس دباؤ برقرار رکھتے ہیں۔