- الإعلانات -

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سنجیدگی ختم ہو گئی، ایس کے نیازی

اسلام آ باد (نیوز رپورٹ)روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہو ئے ایس کے نیازی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سنجیدگی ختم ہو گئی، اگر کشمیر تو بھولے تو بھارت کوئی اور تماشا نہ دکھا دے، صرف باتیں ہوئی تھیں اب تو وہ باتیں بھی کرنا چھوڑ دی ہیں، وزیر اعظم نے کہا تھا وہ کشمیر کے سفیر بن کے جائیں گے، مگر اب ان کی گفتگو کم نظر آتی ہے،

باتوں سے آگے بڑھنا ہو گا، مدعی سست گواہ چست والا مسئلہ ہو تو بین الاقوامی برادری کیا کرے گی، افغان مسئلہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ باہر رہیں رہے اور مجھے کوئی کچھ نہ کہے، انہوں نے کہا کہ یو ایے ای دیکھ رہا ہے کہ ان کو معاشی فائدہ کیا ہے، وہ ادھر جاتے ہیں، سعودی عرب کا جھکاؤ بھی اسرائیل کی طرف ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مین پالیسی ایک ہی رہتی ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، امریکہ کا جہا

ں مفاد ہوتا ہے ادھر ہی وہ بات کرتی ہے، امریکہ کا زیادہ مفاد بھارت کے ساتھ ہے، چین کا جھکاؤ ہماری طرف ہے، اس کا مفاد ہمارے ساتھ ہی ہے اور تجارت بھی ہمارے ساتھ ہے۔