- الإعلانات -

ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کے 2جوان شہید

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 28 سالہ لانس نائیک طارق اور 31 سالہ سپاہی ظریف شہید ہوگئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی کے باعث بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا.

بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جاتی ہے جس پر پاکستان کئی بار بھارتی سفیر کو احتجاج ریکارڈ کروا چکا ہے۔

اس سے قبل بھارتی افواج نے کھوئی رٹہ سيکٹر پر 22 نومبر کو بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے 11 شہری زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کارروائی کے منصوبوں کی اطلاعات پر پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔