- الإعلانات -

خواجہ سعد رفیق نے سرائیکی میں کیا جواب دیا کہ سب کی ہنسی نکل گئی

اسلام آباد  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پارلیمانی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا کے سوالوں کے واضح جواب دینے کی بجائے مبہم جواب دیتے رہے ،میڈیا کے تابڑ توڑ سوالوں پر واضح جواب دینے کی بجائے پنجابی زبان میں یہ کہہ کر مسکراتے ہوئے چل دیئے کہ ’’تسی مینوں پھنسا نئی سکدے جیہو جیا مرضی سوال کر لو ‘‘۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جب خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچے تو صحافیوں نے ان سے گفتگو شروع کی ،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جس نے بھی آف شور کمپنی بنائی ہے اس کا نام انکوائری میں آئے گا، اپوزیشن اور حکومت کے الگ الگ ٹی او آرز ہیں،دونوں کے پاس بات کو آگے بڑھانے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ۔ جب صحافیوں نے خواجہ سعد رفیق سے ٹی او آرز اور پارلیمانی کمیٹی کے حوالے سے سوالات شروع کئے تو وہ انکے غیر واضح اور مبہم جواب دینے لگے ،اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے صحافیوں سے یہ کہہ کر گفتگو ہی ختم کر دی کہ ’’تسی مینوں پھنسا نئی سکدے جیہو جیا مرضی سوال کر لو ‘‘ جس پر میڈیا اراکین بھی مسکرا کر کسی دوسرے رہنما کے باہر نکلنے کا انتظار کرنے لگے