- الإعلانات -

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی فوجی مشقوں کا آغاز

پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فوجی جنگی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔ دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ فضائی فوجی جنگی مشقوں کا آغاز بھولاری بیس ٹھٹہ میں ہوا، فضائی فوجی جنگی مشقوں کو شاہین ایگل نائن کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان ائیر فورس کے مطابق دونوں ممالک کی فضائی فوجی مشقیں شاہین ایگل نائن کا آغاز ایک آپریشنل ائیر بیس پر ہوا۔
مشقوں میں جنگی پائلٹ، ائیر ڈیفنس کنٹرولر اور تکنیکی اسٹاف پر مشتمل چینی فضائیہ پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس (پی ایل اے اے ایف) کا دستہ حصہ لے رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں فضائیہ کے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، چین کے میجر جنرل سن ہانگ اور اسسٹنٹ چیف آف اسٹاف چینی فضائیہ نے بھی شرکت کی۔

پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ کے مابین جنگی مشقیں شاہین ایگل نائن 2020 تعاون کے منصوبے کا حصہ ہيں جو رواں ماہ کے آخر تک جاری رہیں گی۔