- الإعلانات -

افغان ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشتگردی کروا سکتی ہےَ سکیورٹی ذرائع کا خدشہ

اسلام آباد پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں دہشتگردی کروا سکتی ہے۔وانا کا کیڈٹ کالج اس ایجنسی کی دہشتگردی کا خصوصی ہدف بن سکتا ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں اس ایجنسی کے درجنوں ایجنٹ اس وقت بھی اپنی مذموم کارروائیوں کیلئے مناسب موقع کی تلاش میں ہیں۔یاد رہے کہ بلوچستان سے گرفتار این ڈی ایس کے دہشتگردوں نے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔