- الإعلانات -

لاہور: لیڈی کانسٹیبل نےایمانداری کی مثال قائم کر دی

لاہور میں سٹیٹ بنک کے باہر تعینات ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل نے اس وقت ایمانداری کی مثال قائم کر دی جب اس نے بنک میں پڑا ایک لاوارث بیگ اس کی مالکن کے حوالے کر دیا۔ کانسٹیبل زارا محمودبنک میں اپنی معمول کی ڈیوٹی پر تھی کہ اس کو ایک لاوارث بیگ ملا جس میں 24لاکھ روپے تھے ۔کافی جدوجہد کے بعد اس نے یہ بیگ اس کی مالکن کے حوالے کر دیا ۔اائی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اس ایمانداری پر کانسٹیبل زارا محمود کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ مشتاق سکھیرانے کہا کہ زارا محمود جیسی اہلکار محکمے کیلئے نیک نامی کا باعث ہیں پولیس کو ان پر فخر ہے