- الإعلانات -

پاناما پیپرز حکومت اور اپوزیشن ایک بار پھر آمنے سامنے

سلام آباد  پانامہ پیپرز کے ٹی او آرز میں سے وزیراعظم کا نام نکالنے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنماﺅں اعتزاز احسن اور شاہ محمود قریشی نے اسc کی تصدیق کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آرز سے وزیراعظم کا نام نکالنے پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے اور حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کو من و عن تسلیم نہیں کر سکتے جبکہ اپوزیشن بھی اپنے ٹی او آرز سے پیچھے ہٹنے سے انکاری ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن کے رکن اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جس کا نام آیا، اس کی اولاد، بہن، بھائی اور باپ کو ڈیفائن کیا ہے، ہم نے کہا کہ وزیراعظم کا نام نکال دیں اور حسین نواز کے والد کا نام شامل کر دیں۔