- الإعلانات -

فیصل آباد جعلی پیر کی خاتون سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

فیصل آباد  فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں جعلی پیر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری میں جعلی پیر نے آستانے پر آئی ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون نے متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا اور پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے بچے کیلئے تعویز لینے کیلئے پیر کے آستانے پر آئی تھی مگر ملزم نے موقع پا کر خاتون سے زبردستی کی او ر فرا ر ہو گیا تاہم اسے گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے مدد طلب کی مگر آستانے پر موجود پیر کے کسی مرید نے خاتون کی مدد نہیں کی ۔