- الإعلانات -

پرویز خٹک نے خواجہ سراءکی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے خواجہ سراءکی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذرائع  کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خواجہ سراءکی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل خیبرپختونخواہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے   خواجہ سراء  کو زخمی کر دیا تھا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ بعد ازاں یہ انکشاف ہوا تھا کہ مذکورہ خواجہ سرا کو گولی لگنے کے بعد بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا تاہم انتظامیہ جنس طے کرنے کے چکر میں پڑی رہی اور جس کے باعث زخمی خواجہ سرا کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی اور اس کا انتقال ہو گیا