- الإعلانات -

ضمنی انتخاب، این اے 122سے ایاز صادق دوبارہ الیکشن لڑیں گے

وزیر اعظم نواز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات ، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اور ضمنی الیکشن سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کر نے کیلئے حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا ہے نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاجی سیاست کے بجائے ضمنی انتخابات لڑ کر جمہوری انداز میں مقابلہ کیا جائے گا،وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی فیصلہ سے متعلق نواز شریف نے ایاز صادق کو این اے 122کے ضمنی الیکشن میں ان کو دوبارہ لڑانے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے علاوہ قانونی طریقہ کار کو استعمال کرنے پر بھی غور کیا جار ہے ، ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کا مقابلہ کیا جائے گا جبکہ سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج بھی کیا جائے گا ، دوسری طرف تحریک انصاف نے لودھرا ں کے ضمنی انتخابات میں جہانگیر ترین کو انتخابات لڑوانے کا فیصلہ کیا جبکہ تاحال لاہور سے 122حلقہ پر فیصلہ نہیں کیا جاسکا، ایاز صادق کے مقابلے میں پی ٹی  آئی مضبوط امیدوار کے بارے فیصلہ نہیں کرسکی