- الإعلانات -

آئندہ مالی سال 2016-17 میں ترقی کا ہدف 5 اعشاریہ 7 فیصد ہوگا

اسلام آباد آئندہ مالی سال 2016-17 میں ترقی کا ہدف 5 اعشاریہ 7 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف 6 فیصد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مالی سال 2016-17 میںخدمات کے شعبے میں ترقی کا ہدف 5 اعشاریہ 7 فیصد جبکہ صنعتی شعبے میں 6 اعشاریہ 1 فیصد رکھا گیا ہے ۔ آئندہ مالی سال میںملک کے سب سے برے شعبے زراعت کی ترقی کا ہدف انتہائی کم رکھا گیا ہے جو صرف 3 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔