- الإعلانات -

بیٹے کی بازیابی پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دینے آیا ہوں ،چودھری سرور

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر جا کر ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی طالبان سے بازیابی پر مبارکباد پیش کی۔اس دوران چودھری سرور نے علی حیدر گیلانی سے بھی ملاقات کی اور طالبان کے چنگل سے بخیروعافیت گھر واپس آنے پر انہیں مبارکبا دی۔
یوسف رضا گیلانی کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہئے کہ وزیراعظم کی طبعیت ناساز ہے۔انہوں نے کہا نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں ،دعا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر وطن واپس آئیں ۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور پاناما لیکس کے بعد بھی احتساب نہ ہوا تو زیادتی ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہونا ہے جس کے لئے وہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں ۔وزیراعظم کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے آپریشن کی تصدیق کی تھی ۔
وزیراعظم نواز شریف کی علالت پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ودیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے دعاﺅں اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا تھا۔