- الإعلانات -

کراچی رینجرز کی کاروائی گلشن اقبال سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

کراچی  رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک فلیٹ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد لر لیا ۔

ذرائع  کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے گرفتار کارکن کی نشاندہی پر رینجرز نے گلشن اقبال میں چھاپہ مار کر 14کلاشنکوف ،10پستول اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی تاہم کارروائی کے دوران کسی ملزم کی گرفتار ی کے حوالے سے نہیں بتایا گیا ۔
رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکن کی نشاندہی پر ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بھاری مقدار میں غیر قانوی اسلحہ موجود تھا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔