- الإعلانات -

ایف آئی اے کی راولپنڈی ایئرپورٹ پر کارروائی چار افراد دھر لیے

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ترکی سے بے دخل ہو کر پاکستان پہنچنے والے 4مسافروں کو گرفتار کر لیا جنہیں تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بے دخل ہونے والے پاکستانی غیر قانونی طریقے سے ترکی میں داخل ہوئے تھے جنہیں نجی پروار ای کے 612کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا ۔ مسافروں میں محمد ابرار ، حکیم اللہ خان ، صفدر حسین اور وقاص شامل ہیں جنہیں تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔