- الإعلانات -

فوج احتساب چاہتی ہے نواز شریف کے متعلق تمام خبریں مشکوک ہیں،

لاہور معروف تجزیہ نگار ہارون الرشیدے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے متعلق چھپنے والی تمام خبریں مشکوک ہیں۔ان کی بیماری کی خبریں آئے کے بعد تحریک انصاف کا رویہ بھی بدل گیا ہے۔مذاکرات کے دوران کبھی رویہ سخت اور کبھی نرم کیا جائے گا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”خبر یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بادشاہ سلامت بیمار ہو جائیں تو محلاتی سازشیں شروع ہو جاتی ہیں۔نواز شریف کو پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حالات ایسے ہیں کہ فوج معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گی لیکن احتساب ضرور ہوگا۔فوج نے اپنا وزن احتساب کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔شاہ محمود قریشی اس لئے سب کے احتساب کی باتیں کر رہے ہیں تاکہ پی ٹی آئی سے جہانگیرترین کو نکالا جا سکے۔ممکن ہے کہ پی ٹی آئی سے شاہ محمود کا انجام جلد ہی ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عدالت نے گیند سیاسی جماعتوں کے کورٹ میں پھینک دی ہے