- الإعلانات -

عمران خان کو اپنی ہی پارٹی نے مشکل امتحان میں ڈال دیا

اسلام آباد پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت کیلئے سیاسی پہلوان میدان میں آگئے تاہم پارٹی میں دھڑے بندی کی وجہ سے عمران خان کیلئے نام فائنل کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جون کے وسط تک پنجاب کی صدارت کے فائنلسٹ کھلاڑی کے نام کا اعلان کریں گے ۔ پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت کیلئے چودھری سرور فیورٹ ترین امیدوار ہیں جبکہ رائے عزیز اللہ کا نام بھی زیر غور ہے اسی طرح ولید اقبال،عبدالعلیم خان اور شفقت محمود پنجاب کی آرگنائزر شپ کیلئے میدان میں موجود ہیں ۔ پنجاب میں دھڑے بندی کے باعث عمران خان کو نام فائنل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم جون کے وسط تک عمران خان سینئر رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کردیں گے ۔